5 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کی جانب سے نیلس منڈیلا کے انتقال پر تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرجارجہ نے جنوبی افریقا کے سابق صدراور نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے والے نوبل انعام یافتہ شخصیت نیلسن منڈیلا کے انتقال پر جنوبی افریقا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرجارجہ نے جنوبی افریقا کے سابق صدراور نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے والے نوبل انعام یافتہ شخصیت نیلسن منڈیلا کے انتقال پر جنوبی افریقا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرجارجہ محمد جواد ظریف نے آج اپنے تعزیتی پیغام میں نیلسن منڈیلاکو نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی عظیم شخصیت قرار دیا۔ ایران کے وزیرجارجہ نے نیلسن منڈیلا کو نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے والی مثالی شخصیت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی جدوجہد، عالمی سطح پران کیلئے عزت و احترام اور دوسروں کیلئے مثالی نمونہ بن گیا ۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا طویل علالت کےبعد کا رات 95سال کی عمر میں جوہانسبرگ میں انتقال کرگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲