5 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کی جانب سے یمن کی وزارت دفاع پر حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن کی وزارت دفاع پر حملے کی مذمت کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن کی وزارت دفاع پر حملے کی مذمت کی۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کی وزارت دفاع پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دھشتگردانہ واقعات جو اس ملک میں نا امنی اور اس ملک کی جاری سیاسی صورتحال میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے اس ملک کے عوام کی جانب سے اپنے قانونی حقوق کے مطالبوں کے حصول میں رکاوٹ کا بل باعث نہیں بن سکتے۔یمنی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت دفاع کے گیٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے اور دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں57 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲