اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بلجیئم کے وزیر داخلہ "جوئلے میلکویٹ Joëlle Milquet" نے کہا ہے کہ شامی افواج کے خلاف برسر پیکار یورپی دہشت گردوں کی تعداد 2000 تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے اپنی معلومات کے ذرائع کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ یورپ سے جنگ کے لئے شام جانے والے مسلح افراد کی تعداد 1500 سے 2000 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر فرانسیسی وزیر داخلہ "مانوئیل والز Manuel Valls" کہا ہے کہ موسم گرما سے قبل شام میں فرانسیسی دہشت گردوں کی تعداد 90 کے قریب تھی جو اب 180 تک پہنچ گئی ہے۔ یورپی ممالک شام میں یورپی دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں لیکن کسی نے درست کہا ہے کہ اپنے کئے کا کوئی علاج نہيں ہے اور اگر وہ شام کے خلاف جنگ کو ہوا نہ دیتے اور وہاں بیرونی دہشت گردوں کو امداد فراہم نہ کرتے تو شاید شام کی جنگ کب کی ختم ہوچکی ہوتی لیکن اب شام میں لڑنے والے یورپی دہشت گردوں کو گھر بھی لوٹنا ہے چنانچہ اب ان لوگوں کی واپسی سے خوفزدہ ہیں اور ان سب کی مشترکہ آرزو یہ ہے کہ یہ افراد شامی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہوجائیں!۔
........................
/٭۔٭