4 دسمبر 2013 - 20:30
غزہ کا محاصرہ ختم کروانے صہیونی حکومت پر دباو بڑھانے کا مطالبہ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لئے، صہیونی حکومت میں مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لئے، صہیونی حکومت میں مزید دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق " خالد مشعل " نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لئے غاصب صہیونی حکومت پر عالمی عوامی دباؤ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ غرب اردن میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صہیونی حکومت کو مجبور کرے کہ وہ صہیونی کالونیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرے۔ کولالمپور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے " خالد مشعل " نے کہ کہ غزہ کے محاصرے میں بعض عرب ملکوں کا ہاتھ بھی نظر آرہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲