4 دسمبر 2013 - 20:30
عیسائی آبادی میں دہشتگردوں کی بربریت پر عالمی برادری خاموش

شام کي پارليمنٹ نے عيسائي آبادي کے معلولا نامي قصبے ميں دہشتگردوں کي حاليہ بربريت کي مذمت کي ہے ۔

ابنا: دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کي پارليمنٹ نے معولا نامي قصبے ميں دہشتگردوں کے وحشيانہ جرائم کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ  کاروائياں فوج کے مقابلے ميں دہشتگرد گروہوں کي عاجزي کي نشاندہي کرتي ہيں۔ اسي کے ساتھ شام کي وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل اور سلامتي کونسل کے چيئر مين کے نام خط ارسال کرکے کہا ہے کہ دمشق اس وقت تکفيري دہشتگردوں کي وحشيانہ جنگ سے دوچار ہے جنہوں نے شام کے حال، مستقبل اور تاريخي و ثقافتي آثار اور مختلف مذاہب کي پيروي کرنے والوں کے آپسي بھائي چارے سميت ملک کے سماجي و معاشرتي ڈھانچے کو بھي نشانہ بنارکھا ہے۔قابل ذکر ہے کہ معلولا شام کا عيسائي آبادي کا اہم تاريخي قصبہ ہے۔ تکفيري دہشتگردوں نے پير کے روز اس قصبے پر حملہ کرکے وہاں کے تاريخي چرچ اور عوام کے گھروں کو بم کے دھماکوں سے منہدم کرديا ، بہت سے بے گناہ لوگوں کو قتل کرديا اور بارہ راہباؤں سميت درجنوں افراد کو اغوا کرليا۔روس کي وزارت خارجہ نے بھي ايک بيان جاري کرکے مذہبي اور عبادتي مراکز پر دہشتگردوں کے حملوں کي مذمت کرتے ہوئے بين الاقوامي اداروں سے اس طرح کي دہشتگردانہ کارروائيوں کا نوٹس لينے کا مطالبہ کيا ہے۔ روس کي وزارت خارجہ نے اسي طرح حکومت شام کے مخالفين سے اغوا ہونے والي راہباؤں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے۔......./169