4 دسمبر 2013 - 20:30
منموہن سنگھ:ہندوستان کے ساتھ جنگ میں پاکستان نہیں جیت سکتا

ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگر چوتھی جنگ ہوتی ہے تو پاکستان کیلئے جنگ فتح حاصل کرنا ناممکن ہوگا۔

ابنا: انھوں نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیتے جی پاکستان، ہندوستان سے کوئی جنگ نہیں جیت سکتا۔ہندوستان کے وزیر اعظم نے یہ بیان ذرائع ابلاغ کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے اس بیان پر رّد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دیا کہ جس میں یہ کہا گيا ہے کہ مسئلۂ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چوتھی جنگ کا آغاز کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے اپنے ملک کے وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے یہ بیان نقل کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان چوتھی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔دریں اثنا کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے نواز شریف سے منسوب اس قسم کے بیان کی تردید کی ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ اس قسم کے بیان اور اس پر رد عمل کے اظہار سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔......./169