ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشتگردوں نے آج عراق کے شھر تکریت میں متعدد سرکاری عمارتوں کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور تقریبا 50 زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب عراق میں سیکورٹی فورسز نے محمودیہ اور طوزخرماتو نامی شہروں میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تین گاڑیوں اور 6 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح 60 عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث 8 دہشتگردوں کو بھی صوبہ دیالہ سے گرفتار کر لیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔ صوبہ صلاح الدین میں بھی 5 خود کش حملہ آوروں سمیت آٹھ مسلح افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485960
عراق میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں 71 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔