ابنا: سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں بےگناہ عزاداروں، گلگت بلتستان کے طلباء اور مسافرین کی رہائش گاہوں اور گھروں پر چھاپے، بےجا گرفتاریاں اور تشدّد کے خلاف اسکردو میں جاری دھرنے آج حکومت کی یقین دہانی پر ختم کر دیئے گئے۔ اسکردو میں سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں پنجاب حکومت کی جانبدارانہ کاروائیوں اور شیعہ دشمنی کے خلاف آج اسکردو میں دو مقامات پر دھرنے دیئے گئے۔ اس سلسلے میں حسین آباد اسکردو میں جامع مسجد چوک پر دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن تحصیل گمبہ اسکردو کی جانب سے بھی مالک اشتر چوک پر بھی دھرنا دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے گرفتار شدہ طلباء کو اگر شام تک رہا نہ کیا تو بلتستان بھر میں دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جو بلتستان میں مسلم لیگ نون کے بلتستان میں خاتمے پر منتج ہو گا۔ دو روز سے جاری دھرنے آج گلگت بلتستان کے گرفتار طلباء کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد پر امن طور پر ختم کر دیئے گئے۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485932
دو روز سے جاری دھرنے آج گلگت بلتستان کے گرفتار طلباء کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد پر امن طور پر ختم کر دیئے گئے۔