ابنا: وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے دفاتر پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ کے ذمہ دار تمام کرداروں کو بےنقاب کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے معروف عالم دین مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن و امان کی بدترین صورتحال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کراچی میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ جاری ہے مگر حکومت ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے چشم پوشی کر رہی ہے۔ مولانا سید نیاز حسین نقوی نے پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی اور شہر میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بھی فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا گورنر پنجاب نے صوبے کے حالات بدلنے کا دعوی کیا تھا، یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے ان کا فرض ہے کہ اس اہم درسگاہ کی عظمت و وقار کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485926
وفاق المدارس شیعہ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں غنڈہ گردی اور شہر میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بھی فوری سخت کارروائی کی جائے، گورنر کی ذمہ داری ہے وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائیں۔