2 دسمبر 2013 - 20:30
حماس: مصر کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیاں جنسی آزار کا شکار

حماس نے کہا ہے کہ مصر کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کی توہین کی جا رہی ہے۔

ابنا: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کی جیلوں میں فلسطینی لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کی وضاحت کرے اور اس قسم کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔

عزت الرشق نے کہا کہ مصر کے سیکورٹی اہلکار کس منطق کی بنیاد پر شام سے ہجرت کرنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کررہے ہیں اور کیا مصری حکام کو یہ معلوم ہے کہ قاہرہ و اسکندریہ کی جیلوں میں بند فلسطینی لڑکیوں کو جنسی آزار و اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں مقیم فلسطینی، شام میں ہونے والی خانہ جنگی سے تھک چکے ہیں لہذا انہوں نے مصر میں پناہ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں فلسطینیوں کی توہین کی جارہی ہے اور حکومت کو اس بارے میں سیکورٹی اہلکاروں سے حتمی جواب طلب کرنا چاہئے۔

.......

/169