2 دسمبر 2013 - 20:30
2014 میں امریکی صدر کے ایران کے دورے کی رپورٹ کی تردید

امریکا نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی تردید کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما آئندہ برس کے وسط میں ایران کا دورہ کریں گے۔

ابنا: قومی سکیورٹی کونسل کی ترجمان کیٹلن ہیڈن نے پیر کو امریکی اخبار دی ہل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ یہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ کویت سے شائع ہونے والے اخبار الجریدہ نے پیر کو یہ رپورٹ شائع کی تھی کہ امریکی صدر آئندہ برس تہران کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

اخبار نے ایک امریکی سفارتکار کے حوالے سے لکھا تھا کہ اوباما سنہ 2014 میں ایران کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

یہ رپورٹ اس جوہری معاہدے کے تقریبا آٹھ دن بعد شائع ہوئی ہے کہ جو جنیوا میں ایران اور اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان روس، امریکا، چین، برطانیہ اور فرانس اور جرمنی کے درمیان طے پایا تھا۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق چھ مہینے کے عبوری معاہدے کا بین الاقوامی برادری سے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا تھا۔

.......

/169