2 دسمبر 2013 - 20:30
اسلام آباد میں معذورافراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

خصوصی بچوں کاکہنا ہے کہ جب کوئی آگے بڑھنے کا ارادہ کرلے تو راستے کی دیواریں خودبخود گرتی چلی جاتی ہیں۔

ابنا: خصوصی بچوں کاکہنا ہے کہ جب کوئی آگے بڑھنے کا ارادہ کرلے تو راستے کی دیواریں خودبخود گرتی چلی جاتی ہیں۔ جسمانی معذوری ان کی ترقی کے راستے میں حائل نہیں ہوگی۔ معذور افراد کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں بینائی سے محروم ننھی ماریہ نے جب گانا گایا تو کانوں میں رس گھلنے لگا۔ اس نے گانے کیلئے پہلا قدم اٹھایا تو سب ہی ساتھ ہولیے۔ ماریہ کا کہنا تھا کہ میں گنگناتی تھی، میرے والدین نے دیکھا کہ میں گا سکتی ہوں، پھر ٹیچرز نے سکھایا۔ خصوصی بچے کیا کچھ نہیں کرسکتے۔ جگنی پر پرفارمنس دی تو سب ہی دم بخود رہ گئے۔ رنگ برنگے ٹیبلو بھی پیش کیے۔ ایک اسپیشل بچے عمر کا کہنا تھا کہ میں پیر سے اسپن بال کرتا ہوں، میرے بازو نہیں تو کیا ہوا میں نارمل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، وکٹیں لیتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔ معذور افراد کے عالمی دن پر خصوصی بچوں کا کہنا ہے کہ اپنے راستے میں آنے والی ہر دیوار کو وہ باآسانی گرا کر آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ .......

/169