2 دسمبر 2013 - 20:30
میجرجنرل جعفری: سپاہ پاسداران مذاکرات کاروں کی حامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران کا سپاہ پاسداران نامی انقلابی ادارہ، مکمل طور پر گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کے ساتھ ہے۔

ابنا: انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایرانی جوہری مذاکرات کاروں کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ سب کو چاہیئے کہ ایران کی اس ٹیم کی حمایت کریں تاکہ یہ مذاکرات کار، قومی اتحاد و یکجہتی کے تناظر میں ایرانی قوم کے بنیادی حقوق کا دفاع اور عالمی استکبار کی توسیع پسندی کے مقابلے میں استقامت کا بھرپور مظاہرہ کرسکے۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، ایرانی قوم کے مسلمہ جوہری حقوق سے چشم پوشی اور جوہری معاہدے سے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے اور یا یورپ و امریکہ کی جانب سے اس معاہدے کا غلط تجزیہ کئےجانےکی صورت میں ایران، اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپ و امریکہ، اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایرانی قوم پر دباؤ ڈال کر کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا اور دھونس دھمکی اور دباؤ کے باوجود ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کا عمل جاری رہے گا۔.......

/169