2 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان پر امریکی ڈرون حملہ متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان کے حکام و عوام کی شدید مخالفت کے باوجود اس ملک پر امریکی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مشرقی افغانستان پر اس نے ایکبار پھر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا:افغانستان کے حکام و عوام کی شدید مخالفت کے باوجود اس ملک پر امریکی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں مشرقی افغانستان پر اس نے ایکبار پھر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ آج افغانستان کے صوبے کنڑ پر کیا گيا۔اکّیس نومبر کو کابل – واشنگٹن سیکیورٹی معاہدے کے جائزے کیلئے تشکیل پانے والے لویہ جرگہ کے اجلاس کے بعد سے ابتک افغانستان کے مختلف علاقوں منجملہ کنڑ، نورستان اور ننگرہار پر امریکہ کے دس ڈرون حملے انجام پاچکے ہیں جبکہ امریکہ نے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کے رہائشی علاقوں پر حملے نہیں کریگا۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کابل – واشنگٹن سیکیورٹی سمجھوتے پر دستخظ کیلئے افغانستان میں امن کی برقراری، عوام کے قتل عام کے خاتمے اور شفّاف صدارتی انتخابات کے انعقاد کی شرطیں عائد کی ہیں۔.....

/169