1 دسمبر 2013 - 20:30
علاء الدین بروجردی: ایران نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر زور دیا

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمشین کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں کسی حد کا قائل نہیں ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے اتوار کو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے اسپیکر اور وفد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات میں فروغ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اسلام کے دشمن نہیں چاہتے کہ اسلامی ملکوں کے تعلقات فروغ نہ ہوں اور وہ ہمیشہ مختلف بہانوں سے اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات میں روڑے اٹکاتے رہتے ہیں۔انہوں نے مذہبی اختلافات پھیلانے اور اختلافات پیدا کرنے کو دشمنوں کی سب سے بڑی سازش بتایا اور کہا کہ علاقے میں مذہبی اختلافات کے بیج بونا استعماری طاقتوں کی سازش ہے جو صیہونی حکومت کے مفاد کو پورے کرتے ہیں۔پاکستان کی خیبر پختونخوا اسمبلی کے سربراہ اسد قیصر نے بھی اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں فروغ پر تاکید کی اور کہا کہ موجودہ وقت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، عالم اسلام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔...../169