ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی ہے۔ مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ " محمد جواد ظریف " نے آج کویت میں اس ملک کے امیر شیخ " صباح الاحمد الجابر الصباح " کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے اچھی تعلقات کے حوالے سے اپنے ملک کی رضایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک اس حد تک ایک دوسرے کے قریب ہیں کہ ایک دوسرے کی مشکلات کو درک کرلیتے ہیں ، اس بنا پر ہر ملک کے مسائل کا حل منجملہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل پورے علاقے کے فائدے میں ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ " محمد جواد ظریف " نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی پالیسی اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے کہا کہ ایران علاقے کے ہر ایک ملک کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی اور علاقے کے کسی بھی ملک کے خلاف دہمکی کو اپنے خلاف دہمکی سمجھتا ہے اور ایران کا یہ پیغام دوستی تمام ہمسایہ ملکوں کے لئے ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ایران و کویت کے تعلقات کو فروغ کا حامل قرار دیا اور وضاحت کی کہ دونوں ممالک تمام خاصطور پر اقتصادی شعبوں میں دو جانبہ تعلقات کی توسیع کے لئے بے پناہ گنجائشوں کے حامل ہیں۔ کویت کے امیر شیخ " صباح الاحمد الجابر الصباح " نے بھی اس ملاقات میں اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ایران نے علاقے میں مفاہمت کی فضاء کے لئے زمین ہموار کردی ہے ، تھران کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کویت نے ہمیشہ ایران کے جوہری مسئلہ کی حمایت کی ہے کیونکہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کا فتوا واضح و روشن پیغام کا حامل ہے اور کویت کا یہ یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور کویت کے امیر نے اسی طرح شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ یادرہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایران و کویت کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج کویت پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485182
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کویت کے امیر کے ساتھ ملاقات میں دوجانبہ تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی ہے