30 نومبر 2013 - 20:30
تازہ شیعہ ہوئے ایک صوفی کا سر قلم+تصاویر

کراچی پولیس نے شہید سلیم رضا قائم خانی کی لاش کو جمعہ کے روز اس حال میں ان کے گھر سے پایا کہ ان کا سر تن سے جدا تھا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں بروز جمعرات بحریہ فوج کے ایک ریٹائرڈ سپاہی جو کچھ دن پہلے شیعہ ہوئے تھے کا تکفیریوں نے سر قلم کر دیا۔کراچی پولیس نے شہید سلیم رضا قائم خانی کی لاش کو جمعہ کے روز اس حال میں ان کے گھر سے پایا کہ ان کا سر تن سے جدا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق تازہ شیعہ ہوئے اس مومن کی لاش کے پاس سے ایک نوشتہ ملا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ اقدام روالپنڈی کے واقعہ کا انتقام ہے۔علاقے کی پولیس نے خبر دی ہے کہ دھشتگردوں نے پہلے سلیم رضا خانی کو شہید کیا پھر ان کے سر کو جدا کر کے پل پر لٹکا دیا۔شہید سلیم رضا قائم خانی شیعہ ہونے سے پہلے صوفی فرقے کے پیروکار تھے۔ وہ اہلبیت(ع) سے بہت محبت رکھتے تھے اور انہوں نے یا حسین (ع) اور یا عباس(ع) کے ناموں کے علم اپنے گھر پر لگائے ہوئے تھے جو تکفیری دھشتگردوں کو برداشت نہیں ہو سکا۔۴۰ سالہ سلیم رضا بحریہ فوج کے ریٹائرڈ سپاہی تھے جو اپنے گھر میں اکیلے زندگی گزار رہے تھے اور علاقے کے مذہبی اور دیندار افراد میں ان کا شمار ہوتا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲