30 نومبر 2013 - 20:30
امریکی وزیر خارجہ: ایرانی تیل پر پابندیوں سے 9 ممالک مستثنی

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی تیل پر پابندیوں سے 9 ممالک مستثنی ہیں۔

ابنا: ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے پر جنیوا معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی، چین، تائیوان، ہندوستان اور جنوبی کوریا ایران سے تیل خرید سکتے ہیں کیونکہ ان ممالک کو ایرانی خام تیل کی اشد ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ پانچ ممالک کے علاوہ ملائشیا، جنوبی افریقہ، سنگاپور اور سری لنکا بھی ایرانی تیل پر پابندیوں سے مستثنی ہیں۔ ان ممالک کو چوتھی مرتبہ اس پابندی سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔......./169