29 نومبر 2013 - 20:30
علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تمام شعبوں میں علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کو تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیا ہے۔

ابنا: بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تمام شعبوں میں علاقائی ملکوں کے ساتھ تعاون کے فروغ کو تہران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے قرار دیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں ایران کے سفیر " غضنفر رکن آبادی " نے علاقے میں ایران کو دشمن ظاہر کرنے کی صہیونی حکومت و بعض مغربی حکام کی کوشیشوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے ہی خلیج فارس کے علاقے کے ممالک اور ان میں سرفہرست سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں رکھتا ہے۔ " غضنفررکن آبادی " نے جنیوا میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کو بھی ملت ایران کی مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا اور وضاحت کی کہ اس  معاہدے کا ایران و امریکہ کے درمیان دو جانبہ تعلقات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور دونوں ملکوں میں کسی قسم کا کوئی رابطہ موجود نہیں ہے۔ بیروت میں ایران کے سفیر نے اسی طرح بحران شام کی طرف اشارہ اور اس بحران کے حل کو سیاسی قرار دیا اور کہا کہ مغربی حکام کا یہ خیال ہے کہ شام کا بحران ایران کی مدد کے بغیر حل نہیں ہوسکتا اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی شام میں امن و استقامت کی بحالی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲