29 نومبر 2013 - 20:30
شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی تہران پہنچے ہیں

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی جمعے کو تہران پہنچے ہیں۔

ابنا: ایک وفد کے ساتھ تہران آنے والے شام کے وزیر اعظم ایرانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور تعاون میں فروغ کے راستوں کا جائزہ لیں گے۔ اس سے پہلے بدھ کو ایران اور ترکی نے شام میں متحارب فریق سے اپیل کی تھی کہ وہ جنیوا کانفرنس سے پہلے جنگ بند کر دیں۔ وائل الحلقی کے تہران دورے سے پہلے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور شام کے صدر بشار اسد کی ٹیلیفونی گفتگو ہوئی جس میں شام کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ بحران شام کا فوجی راستوں سے حل نہیں کیا جا سکتا اور ایران کا اصل ہدف امن و استحکام کا قیام ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے شام ہی پورے علاقے کو خطرہ ہے۔......./169