29 نومبر 2013 - 20:30
جنیوا مذاکرات سے اقتصادی ترقی کے دروازے کھلیں گے۔ ڈاکٹر حسن روحانی

ایرانی صدر نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ جنیوا مذاکرات کے بعد ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو فروغ ملے گا۔

ابنا: ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترک وزیر خارجہ احمد داوود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا مذاکرات کی کامیابی اقتصادی روابط کو فروغ دینے کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک سے اقتصادی روابط کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں ایران کا جوہری تونائی کا مسئلہ درد سر بنا ہوا تھا جو اب ہماری حکومت کی انتھک جدوجہد سے حل ہوگیا ہے۔ امید ہے کہ خطے میں اقتصادی حوالے سے بہار آئے گی۔......./169