ابنا: امام جمعہ کرمانشاہ آیت اللہ علماء نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو اس بات کا بخوبی علم ہوچکا ہے کہ ایران کی علمی طاقت کا سامنا کرنا ان کیلئے ناممکن ہے۔ ایران کی علمی طاقت کو دیکھتے ہوئے ہی عالمی ممالک مذاکرات پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ آج ایران ہر شعبے میں ترقی کررہا ہے اور جو قومیں علم سے لو لگاتی ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران نے ہر علمی شعبہ میں خاطر خواہ ترقی کی۔ آیت اللہ علماء نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری نوجوان نسل حصول علم میں زیادہ سے زیادہ توجہ دے تاکہ دنیا میں ایرانی قوم سرخرو ہوسکے۔......./169
28 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484534
امام جمعہ کرمانشاہ نے کہا کہ ایران کی علمی طاقت نے عالمی طاقتوں کی پسپائی کا باعث بنی۔