28 نومبر 2013 - 20:30
پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل شریف نے برّی فوج کی کمان سنبھال لی

پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر برّی فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔

ابنا: پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر برّی فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب جمعہ کی صبح بری فوج کے صدر دفتر جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ جنرل راحیل شریف پاکستان کے بری فوج کے 15ویں سربراہ ہیں اور انھوں نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جگہ لی ہے جو چھ سال تک پاکستان کے بری فوج کے سربراہ رہنے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔1956 میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جنرل راحیل شریف نے 1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ چیف آف آرمی سٹاف بننے سے قبل انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلوئیشن کے عہدے پر فائز تھے۔ اس کے علاوہ وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔......./169