ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں ایک خاتون کے زد و کوب کئےجانے کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ملت بحرین برہم ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو کے بعد بحرین میں بے چین پھیل گئي ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے ایک گھر پر حملہ کرکے ایک خاتوں کو بری طرح زد وکوب کیا۔اس واقعے کی ویڈیو کے سامنے آنے کےبعد ملت بحرین نےاحتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی سرنگونی کے نعرے لگائے۔ جمعیت الوفاق نے اس واقعے پر رد ظاہر کرتے ہوئے آل خلیفہ کےکارندوں کے اقدام کو ان کی اخلاقی پستی کی علامت قرار دیا ہے۔ جمعیت الوفاق نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندوں کو جب تک ان جرائم پر سزا نہیں دی جائے گي ایسے مجرمانہ اقدامات جاری رہیں گے۔قابل ذکرہے آل خلیفہ کے کارندوں نے ایک سیاسی رہنما کے گھر پر حملہ کرکے انہيں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن جب ان کی والدہ نے احتجاج کیا تو آل خلیفہ کےکارندوں انہيں زد کوب کیا۔ بحرین میں آل خلیفہ کارندے خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔ اس وقت دسیوں بچے آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں قید ہیں۔ ملت بحرین اپنے پاماش شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484494
آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں ایک خاتون کے زد و کوب کئےجانے کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ملت بحرین برہم ہوگئی ہے۔