ابنا: وائٹ ہاؤس سے جاري ہونےوالے بيان ميں کہا گيا ہے کہ صدر اوباما نے ايران کے ساتھ ہونےوالے سمجھوتے سے متعلق سعودي بادشاہ سے بات چيت کي -اس ٹيلي فوني گفتگو ميں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے کہا کہ يہ معاہدہ عالمي برادري کے خدشات کو دور کرنے کي جانب ايک اہم قدم شمار ہوتا ہے -اس ٹيلي فوني گفتگو ميں اس بات پر زور ديا گيا ہے کہ ايران کے ايٹمي معاملے پر اس کے ساتھ بات چيت کا سلسلہ جاري رکھا جائے -وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹيلي فوني گفتگو ميں علاقے کے مسائل منجملہ شام کے بحران پر بھي تبادلہ خيال ہوا -......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484249
ايٹمي معاملے پر اسلامي جمہوريہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان جنيوا سمجھوتے کے بعد امريکي صدر باراک اوباما نے سعودي فرمانروا شاہ عبداللہ سے ٹيلي فون پر بات چيت کي ہے -