ابنا: فرانس کے شہرارجنٹیل( Argenteuil ) میں عنقریب"السلام" نامی مسجداور ثقافتی وسماجی سنٹرکا افتتاح کیا جائے گا۔قابل ذکرہے کہ قدیمی تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے انہدام کے بعد ۱۴جون ۲۰۱۳ء کو اسی جگہ پرالسلام مسجد کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی۔یہ مسجد دومنزلہ بنائی جارہی ہے جس میں نمازکےلیے دوہال تعمیر کیے جائیں گے جن میں ۱۴۰۰نمازیوں کے نمازپڑھنے کی گنجائش ہوگی۔یادرہے کہ ۱۵نومبر۲۰۱۳ء کواس مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں اس شہرکی میونسپل کمیٹی کے نمائندے اورمسلمانوں کے نمائندے نے شرکت کی ہے۔اس مسجد کی تعمیر کے اختتام تک ارجنٹیل شہرکی میونسپل کمیٹی کے نمائندے"فیلیپ دوسہ" نے مسلمانوں کے نمازپڑھنے کے لیے ایک اورجگہ مختص کی ہے۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484165
فرانس کے شہرارجنٹیل ( Argenteuil ) کہ جواسلام مخالف سرگرمیوں میں مشہورہے، میں مسلمانوں کے لیے ایک نئی مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔