ابنا: جنرل دہقان نے یوم بحریہ کی مناسبت سے کہا کہ ہماری اس اسٹراٹیجیک فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صلح و دوستی اور پائدار امن کے پیغام کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ اس وقت بین الاقوامی سمندروں میں بھی موجود ہے اور ملک کے تجارتی جہازوں کی حفاظت کررہی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ ایران کی بحریہ خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں امن برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایران کی بحریہ میں ایک تقریب کے دوران عصر نامی راڈار سسٹم کی رونمائي کی گئي۔ اس تقریب میں مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی اور بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ستائيس نومبر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم بحریہ منایا جاتا ہے۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484158
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ امن و دوستی اور پائدار سیکورٹی کے پیغام کی حامل ہے۔