ابنا:اطلاعات کے مطابق، عراق میں ان پر تشدد واقعات میں 46 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے مغرب میں واقع ابو غریب علاقے میں ایک شخص کی تشیع جنازہ کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے بم کا دھماکہ کر دیا جس میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے اور 30 ديگر زخمی ہوگئے۔رمادی میں دو پولیس تھانوں پر خودکش حملے اور کار بم دھماکوں میں سات پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور 23 زخمی ہو گئے۔ ان حملوں میں شیعہ علاقوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔عراقی حکام اور عوام کا کہنا ہے کہ امریکا اور علاقے کی کچھ رجعت پسند طاقتیں خاص طور پر سعودی عرب کی مالی حمایت سے القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیم اس طرح کی کاروائیاں کر رہی ہیں۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484134
عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات میں بدھ کو تقریبا پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔