ابنا: انہوں نے آج تہران میں ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوغلو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملاقات میں اہم علاقائی مسائل خاص طور پر شام کے بحران کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ اس گفتگو کا نتیجہ، حتمی طور پر شام کے عوام کی مشکلات میں کمی پر منتج ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں تاکید کی گئی ہے کہ شام میں جنگ کے خاتمے اور بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کے راستے کو اپنایا جائے اور موسم سرما کے آغاز کے ساتھ شام کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے انسان دوستانہ امداد فوری طور پر ارسال کی جائے۔اس موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوغلو نے بھی کہا کہ ان کا تہران کا دورۂ مفید رہا ہے اور ایران کے حکام کے ساتھ ملاقات میں مختلف شعبوں خاص طور سے ایران و ترکی کے درمیان اقتصادی رابطوں کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے پروگراموں کے مطابق آئندہ دو برسوں میں تہران و انقرہ کے اقتصادی تعلقات کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا ماننا ہے ہے کہ دونوں ملکوں کا اقتصاد جتنا مضبوط ہوگا اس سے خاص طور پر علاقے میں ایک اقتصادی طاقت وجود میں آئے گی۔......./169
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484111
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ مذاکرات کے ذرئعے بحران شام کا حل ہونا چاہئیے۔