26 نومبر 2013 - 20:30
ایرانی زائرین کا پہلا گروپ سمندر کے راستے عراق روانہ

ایرانی زائرین کا پہلا گروپ آبادان کی پانی کی سرحد کے راستے عراق روانہ ہوگیاہے۔

ابنا: آبادان کے سٹی کمشنر بھرام ایلخاص زادہ نے کہا کہ اس گروپ میں دو سو ایرانی زائرین شامل تھے جو آج آبادان کی پانی کی سرحد کے راستے عراق کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے بصرہ کے لئے روانہ ہوا ہے۔ آبادان کے کمشنر نے تاکید کی کہ وہ تاجر و مسافر جن کے پاس عراق کا ویزا موجود ہو وہ اس پانی کے راستے سے عراق جاسکتے ہیں اور یہ بحری جہاز اتوار ، منگل ، اور جمعرات کو عراق کے لئے روانہ ہوکرے گا۔ آبادان کے کمشنر نے کہا کہ آبی راستے کے افتتاح کے ساتھ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔...../169