ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کےسابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک طویل عرصہ سے قائم جمود کو ختم کرنے اور علاقے میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کےسابق صدر نے کہا کہ جینوا میں ایران اور مغربی ممالک کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف یہ کہ ایران پر عائد پابندیاں نرم ہو جائینگی بلکہ پاکستان اور ایران کے درمیان خاص طور پرتوانائی کے شعبے میں ترقی اور تعاون کے دروازے کھل جائیں گے۔...../169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483761
پاکستان کےسابق صدر نے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔