ابنا: اٹلی کے دارالحکومت روم میں اطالوی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد روسی صدر نے یورپی اہلکاروں سے کہا کہ میں برسلز میں اپنے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ تلخ الفاظ کا استعمال بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیا وہ ہمیں تب ہی پسند کریں گے جب ہم ان کے لیے اپنی معیشت کے مکمل سیکٹرز قربان کر دیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کا مطلب ہے کہ روس میں یورپی اشیا بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی ادا کیے روسی مارکیٹوں میں پھیل جائیں گی کیونکہ روس اور یوکرائن میں پہلے ہی آزاد تجارتی معاہدہ موجود ہے۔گذشتہ ہفتے یوکرائن نے یورپی یونین کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کرنا ملتوی کر دیا تھا جس کے بعد روس پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے یوکرائن پر معاہدہ نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔یوکرائن کے صدر وکٹور ینوکوچ کا کہنا ہے کہ جب اس معاہدے میں ایسی شرائط آ جائیں گی جن پر ہم راضی ہوں اور جو ہمارے مفاد میں ہوں، تب ہم اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔اٹلی کے دورے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادمیر پوتن نے کہا کہ اس معاہدے سے روسی معیشت کو نقصان پہنچے گا کیونکہ یورپی اشیا روس میں بغیر واجبات ادا کیے پہنچنے لگیں گی۔انہوں نے کہا کہ روس میں زراعت، کاروں اور جہازوں کی صنعتوں کو نقصان پہنچے گا اور اس سے بے روز گاری میں بھی اضافہ ہوگا۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483711
روسی صدر ولادمیر پوتن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پر دستخط نہیں کرنے کے لیے یورپی رہنماؤں کو یوکرائن کے خلاف تلخ الفاظ کا استعمال بند کرنا چاہیئے۔