ابنا: سرتاج عزیز نے تہران میں ای سی او کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایک بیان میں ایران اور پاکستان کے درمیان جاری اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کا عمل تیز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے تکنیکی ماہرین کا ایک وفد دسمبر میں ایران کا دورہ کرے گا۔انہوں نے ایران کے جنوبی شہر سراوان میں ہوئی دہشتگردی کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اس واقعے پر ایران اور پاکستان کے درمیان صلاح و مشورے کا عمل جاری ہے جبکہ اس بارے میں مشترکہ تحقیقات بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام سرحدی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کا ایک میکانزم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔......./169
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483704
پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بعد مشترکہ گیس پائپ لائن بنانے کے عمل میں تیزی آئے گی۔