22 نومبر 2013 - 20:30
نیٹو سپلائی سے پاکستان اور افغانستان تباہی کے کنارے پر پہنچے،لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان تباہی کے کنارے پر پہنچ گئے ہیں.

ابنا: پشاور میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے لیاقت بلوچ نے کہا ،ڈرون حملے ہماری سلامتی پرحملہ ہے، اوبامہ دور میں 318 حملے ہوئے، ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد اب نیٹو کنٹینرز پر افغان عوام کا حق ہے یہ ان کا مال غنیمت ہے۔ڈرون حملوں کے خلاف جماعت اسلامی نیٹو سپلائی کے خلاف عوام کو سڑکوں پر لے آئے گی،کراچی اور لاہور میں ڈرون حملوں اورنیٹو سپلائی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

.......

/169