20 نومبر 2013 - 20:30
صہیونی جیل میں سینکڑوں فلسطینی بچے قید

فلسطین میں الاحرار نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہےکہ صیہونی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی بچے قید ہیں۔

ابنا: فلسطین میں الاحرار نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہےکہ صیہونی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی بچے قید ہیں۔ فلسطین الیوم کے مطابق الاحرار انسانی حقوق تنظیم نے گذشتہ روز بیس نومبر کو عالمی یوم اطفال کے موقع پر اعلان کیا کہ صیہونی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی بھی قید ہیں۔ اس رپورٹ میں آیا ہےکہ صیہونی فوجی فلسطینی بچوں کےساتھ بھی وہی سلوک کرتے ہیں جو بڑے قیدیوں کےساتھ کیا جاتا ہے۔ اس تنظیم نے کہا ہے کہ صیہونی فوجی فلسطینی بچوں کو بری طرح زد و کوب کرتے ہیں۔ الاحرار انسانی حقوق تنظیم نے کہا ہےکہ صیہونی جیلوں میں بعض فلسطینی بچے  بیمار ہیں اور صیہونی حکومت نے انہیں علاج معالجے کی سہولتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲