20 نومبر 2013 - 20:30
افغانستان کی اعلی کونسل کے وفد کی نواز شریف سے ملاقات

افغانستان کی اعلی امن کونسل کے وفد نے آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: افغانستان کی اعلی امن کونسل کے وفد نے آج پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ افغانستان کی اعلی امن کونسل کے سربراہ کی قیادت میں یہ ملاقات اسلام آباد میں انجام پائي ہے۔ اس نشست میں افغانستان میں مسلح گروہوں کے تشدد کے خاتمے کی راہوں کا جائزہ لیا گيا۔ افغانستان کا وفد طالبان کے دوسرے نمبر کے رہنما ملا عبدالغنی برادر سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ درایں اثنا پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان، روس اور چین کے سینئر سفارتکاروں نے اپنے اجلاس میں افغانستان کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔ اس اجلاس میں افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گيا۔افغانستان کے بارے میں چین پاکستان اور روس کی پہلی نشست رواں برس اپریل کے مہینے میں منعقد ہوئي تھی۔ اسلام آباد میں اس قسم کا یہ دوسرا اجلاس ہوا ہے۔ روس اور چين کے نمائندوں نے پاکستان کے سکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲