20 نومبر 2013 - 20:30
امید ہے ایران کے جوہری مسئلے پر جنیوا مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ نے کہا امید ہے ایران کے جوہری مسئلے پر جنیوا مذاکرات بانتیجہ ہوں گے۔

ابنا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور چھ سپر پاورز کے درمیان 20 نومبر کو جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات بانتیجہ ثابت ہوں گے۔ سرگئی لاوروف نے اپنے برازیلی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے شام کے بحران کے حل کیلئے جنیوا امن کانفرنس اور ایران کے جوہری مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا امید ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے پر مذاکرات کا یہ دور کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائے گا۔

.......

/169