19 نومبر 2013 - 20:30
غاصب صہیونی حکومت لبنان دھماکوں کی اصل ذمہ دار

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے صہیونی حکومت کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دہشتگردانہ دھماکوں کا اصلی عامل قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے صہیونی حکومت کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دہشتگردانہ دھماکوں کا اصلی عامل قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ  کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان " نے آج بیروت میں ایران کے سفارتخانے میں بیروت میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دہماکوں میں شہید ہونے والے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ مراسم میں اس دہشتگردانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ صرف صہیونی حکومت کا ہی بیروت میں ایران کے سفارت خانے کے سامنے گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردانہ واقعہ میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران  کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللھیان " نے دہشتگردانہ بم دہماکوں کے حقیقی عاملوں کی گرفتاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تھران ، علاقے میں مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا۔ یادرہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے ان مراسم  میں ایران کے نائب وزیر خارجہ " حسین امیر عبداللہیان " کے علاوہ لبنان میں روس ، برطانیہ کے سفیروں اور لبنان کے حکام نے شرکت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲