ابنا: تھران میں آباد یہودی برادری کی ایک بہت بڑی تعداد نے آج دارالحکومت تھران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر ایران کے پر امن جوہری پروگرام اور ایران کی جوہری مذاکراتی ٹیم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ ایران کی یہودی برادری نے اپنے اس اجتماع میں اپنے ہاتھوں میں اپنی مقدس کتاب تورات لے رکھی تھی اور اس موقع پر اپنی کچھ مذہبی رسومات ادا کیں اور ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملت ایران کے ایک جز کے عنوان سے ایرانی یہودی ،ایران کی توحید پرست قوم کے ساتھ صدیوں پرانی باہمی زندگی گزارنے اور پیارو محبت کے ساتھ رہنے پر فخر کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ایران کی یہودی برادری وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری ، نگہداری اور اس کے استعمال کو حرام قرار دینے پر مبنی رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی فتوے پر افتخار کرتی ہے اور پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں ملت ایران کے مسلمہ حقوق پر تاکید کرتی ہے۔.......
/169