ابنا: ایران کے دارالحکومت تہران میں بروزسوموارکواسلامی جمہوریہ ایران براڈ کاسٹنگ کے سیمینارہال میں اسلامی ہومینٹیز کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، کانفرنس کی پالیسی ساز کونسل کے سیکرٹری حجۃالاسلام رضا غلامی اورہیومینٹیز کے میدان کے محققین اوراساتذہ نے شرکت کی ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دوروزہ کانفرنس تہران اورقم میں منعقد ہورہی ہے اوراس کانفرنس میں ہیومینٹیز کے مختلف موضوعات کے نوخصوصی کمیشن منعقدہورہے ہیں جن میں اساتذہ اورماہرین اپنے اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔قابل ذکرہے کہ اس سیمینارکے ساتھ ساتھ حضرت آیت اللہ جوادی آملی کے دستہائے مبارک سے ایرانی اورغیرایرانی دواساتذہ کو ہیومینٹیز کے میدان میں تھیورائزنگ کا عالمی ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔
.......
/169