ابنا: جان کیری نے واشنگٹن میں ترکی کے اپنے ہم منصب احمد داؤد اوغلو کے ہمراہ ایک مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم، ایران کے ساتھ طے پانے والے ممکنہ جوہری سمجھوتے کی مخالفت کرسکتے ہیں مگر ان کا خیال ہے کہ نیتن یاہو اس سلسلے میں غلط فہمی کا شکار ہیں۔ جان کیری کا یہ بیان، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دوبارہ جوہری مذاکرات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل جنیوا میں ہونے والے مذاکرات ایک سمجھوتے کے حصول تک پہنچ گئے تھے مگر فرانس کی مخالفت کی بناء پر کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاسکا تھا۔
.......
/169