ابنا: فرانس نیوز کے مطابق عراق کی عدالت عالیہ نے 12 افراد کو ملک میں دہشتگردی کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ ادھر صوبہ بابل کے سیکیورٹی انچارج فلاح عبد الکریم نے اعلان کیا ہے کہ اسپیشل فورسز نے بابل، بغداد اور الانبار میں داعش گروہ کے 8 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی صوبے بابل میں پے در پے بم دھماکوں اور داعش گروہ کے دہشتگردانہ اقدامات کی وجہ سے شدید نا امنی پائی جاتی ہے۔ سال 2013 سے لے کر اب تک خطے میں موجود عرب ممالک کہ جن میں سعودی عرب، یمن ، مصر، تیونس، لیبیا، قطر اور متحدہ عرب امارات سے دہشتگرد اپنے مخصوص اہداف کے ساتھ عراق میں داخل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عراق کو آئے دن دہشتگردی کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 482306
عراق میں 12 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔