17 نومبر 2013 - 20:30

بغداد…عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں بارہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگئے۔

ابنا: عراق کے مختلف علاقے کار بم دھماکوں سے گونج اٹھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے الغدیر، صدر سٹی، حسینیہ اور بغداد کے علاقوں میں ہوئے ، بم کار میں نصب کئے گئے تھے۔ حادثے میں بارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔ اب تک کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ عراق میں رواں برس کے دوران پر تشدد واقعات اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے ، ہر ماہ تقریباً سو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

.......

/169