ابنا: تین نومبر کی ایمرجنسی کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کیلئے خصوصی عدالت قائم کی جائے گی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو غداری کے مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا، حکومت نے یہ بات ٹھان لی ہے اور اس مقصد کیلئے خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لانے کیلئے جلد سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، گزشتہ روز وزیرداخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس میں خود اس کا اعلان کیا اور بتایا کہ ایف آئی اے نے پرویز مشرف کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشرف کی طرف سے نام ای سی ایل نکلوانے کی کوشش کی حکومت بھرپور مخالفت کرے گی۔تجزیہ کار انصار عباسی بھی سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف کی اس کیس میں ضمانت نہیں ہوسکتی کیونکہ ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ،پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اعلان کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ وہ تین نومبر کے اقدامات کے تنہا ذمہ دار ہیں یا اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آئیں گے؟سینئر تجزیہ کار کامران خان سمجھتے ہیں کہ مشرف اکیلے آئین سے انحراف کے ذمہ دار نہیں ،سینئر تجزیہ کار عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ پرویزمشرف کو صفائی پیش کرنے کا پورا موقع ملے گا،تجزیہ کار حامدمیر کے آئین توڑنے پر مشرف کے خلاف کارروائی نہ کی جائے تو آئین ماننے سے انکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا کیا جواز رہ جاتا ہے۔
.......
/169