15 نومبر 2013 - 20:30
اسلام آباد میں تاسوعای حسینی کے جلوس میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی  شرکت

اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراء اسلام آباد جی سکس ٹو امام بارگاہ سے نکلنے والے 9 محرم کے مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت کی۔

ابنا: اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراء اسلام آباد جی سکس ٹو امام بارگاہ سے نکلنے والے 9 محرم کے مرکزی جلوس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراء مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مولانا اشفاق وحیدی، مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ اظہار بخاری، ایس یو سی کے عہدیداران اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی  نے مرکزی کیمپ پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کا بہانہ بنا کر عزاداری کے اجتماعات کو محدود کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی اور  یہ ہمارا آئینی و شہری حق ہے، عوام کی جان و مال اور مذہبی عبادات و اجتماعات کی حفاظت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی قانونی ذمہ داری ہے۔

.......

/169