ابنا: برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں تک ایران کے ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ ولیم ہیگ نے مزید کہا اگرچہ جنیوا مذاکرات میں ایران کے ایٹمی مسئلے پر سمجھوتہ نہیں ہوسکا لیکن مستقبل میں ایران کے ایٹمی مسئلے پر مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کا قومی امکان ہے۔ یادرہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی مسئلے پر حالیہ تین روزہ مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔
.......
/169