ابنا: ترکی کے وزیر خارجہ داود اوغلو ایک بلند پایہ سیاسی وفد کے ہمراہ ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے عراق کے اپنے دورے کے دوسرے دن نجف اشرف جاکر دنیائے تشیع کے مرجع عالیقدر آیت اللہ اللہ العظمی سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔ داوود اوغلو نے اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی سے علاقے کے حالات کے متعلق گفتگو کی۔ یادرہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ عراق کے سرکاری دورے پر گذشتہ روز بغداد پہنچے ہیں۔ انہوں نے عراقی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے بعد بغداد اور انقرہ کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔
.......
/169