ابنا: شام کے دہشتگرد گروہ آزاد فوج نے کہا ہے کہ حکومت اسلامی عراق و شام نامی گروہ سعودی عرب کا آلہ کار ہے اور آل سعود کی پالیسیوں پر عمل کررہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی آزاد فوج کا جو خود ایک دہشتگرد گروہ ہے کہنا ہے کہ سعودی عرب کا آلہ کار یہ گروہ شام میں بے شمار دہشتگردانہ کاروائیوں کا ذمہ دار ہے اور چونکہ شام اور عراق کی حکومت اسلامی نامی گروہ کو سعودی سفارتکاروں نے ٹریننگ دی ہے لہذا وہ بے پناہ پیسے اور ہتھیاروں کے سہارے جوانوں کو فریب دے کر اپنی صفوں میں شامل کررہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی ایجنٹ پیسے اور سلفی وہابی افکار کے ذریعے جوانوں کو فریب دے رہے ہیں اور انتھا پسندی پھیلارہے ہیں۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگرد گروہ مغربی اور عرب ملکوں کی بھرپور سیاسی اور فوجی حمایت کے باوجود شام کی فوج کے مقابل ناکام ہیں اور فوج نے دہشتگردوں کے قبضے سے نہایت اہم اور اسٹراٹیجیک علاقے آزاد کرالئے ہیں۔.......
/169