10 نومبر 2013 - 20:30

پاکستان میں سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 100 سے زائد مفتیان،مشائخ اور علما نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے رہنما ملا عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان دہشت گردوں اور باغیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دیں اور انہیں پاکستان کی اسلامی ریاست کا اسلامی آئین تسلیم کرنے پر آمادہ کریں۔

ابنا: پاکستان میں سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 100 سے زائد مفتیان،مشائخ اور علما نے طالبان دہشت گرد تنظیم کے رہنما ملا عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان دہشت گردوں اور باغیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں بند کرنے کا حکم دیں اور انہیں پاکستان کی اسلامی ریاست کا اسلامی آئین تسلیم کرنے پر آمادہ کریں۔ لاہورسے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا،آج ملا عمر کا فرض ہے کہ وہ پاکستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور طالبان کو ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کرنے اور ریاستی اتھارٹی تسلیم کرنے پر مجبور کریں۔ پاکستان میں سنی اتحاد کونسل نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ پاکستان دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے اور اس کا مٹھی بھر طالبان دہشت گردوں اور باغیوں  سے مذاکرات کی بھیک مانگنا افسوسناک اور ملک و قوم کی ذلت کا باعث ہے۔ ادھر پاکستانی فوج نے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے رہنما منور حسن کی طرف سے دہشت گردوں کو شہید قراردینے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے پاک فوج کےترجمان نے کہا کہ طالبان دہشتگردوں اور باغیوں  کوشہید قراردیناہزاروں بے گناہ عوام اورفوجیوں کی شہادت کی توہین ہے۔ اور جماعت اسلامی ، منور حسن کے بیان کے بارے میں اپنی پوزيشن واضح کرے۔

.......

/169