ابنا: پاکستان میں سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کوغیر ملکی دوروں کے بجائے ملک کے اندرزیادہ رہنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی امریکہ نے اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور اب حکومت بتائے اسے کیا کرنا ہے اُنہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کا مقصد مغرب کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہے ، اس سے مغربی ممالک سے لڑائی مول لینا یا ان پر دباؤ ڈالنا نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی حوالے سے امریکہ اور مغرب کی طرفداری کے بغیر حکومت میں نہیں رہ سکتیں اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کی سب سے بڑی مشکل یہی ہے۔پاکستانی حکومت کو خود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے لیکن اس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرنے کی امریکہ کو اجازت دے رکھی ہےکیونکہ ماریکہ پاکستانی حکومت کی مرضی کے بغیرپاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔
.......
/169